جرمن سفیر مارٹن کوبلر بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگے گئے
- News Ent
- Feb 15, 2019
- 1 min read

اسلام آباد(14 فروری 2019ء) :جرمن سفیر مارٹن کوبلر بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگے گئے،جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پاکستان میں ہورہی ہوتی تو ضرور شرکت کرتا لیکن اب میچوں سے لطف اندوز ہوں گا۔ ۔تفصیلات کے مطابق شائقین کے انتظار کی گھڑیاں تمام ہوچکی ہے۔پی ایس ایل 4 کا رنگارنگ میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے۔
آج پہلا باقاعدہ میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا کھیلا جارہا ہے۔کچھ دیر قبل پی ایل افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں آئمہ بیگ،فواد خان اور جنون بینڈ کی جانب سے شاندار پرفارمنس کا مظاہر کیا گیا،اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں عمومی طور پر 25 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، تاہم پی ایس ایل 4 کے افتتاحی میچ میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 28 ہزار تماشائی موجود ہیں۔اس موقع پر جرمن سفیر بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گئے۔
Comments