بھارتی پائلٹ سے برآمد ہونے والی اشیاء کی تصاویر سامنے آ گئیں
- News Ent
- Feb 27, 2019
- 2 min read
بھارتی پائلٹس سے برآمد ہونے والی اشیاء میں ڈائری،پستول اور اہم دستاویزات شامل ہیں

پاک فوج نے گرفتار بھارتی پائلٹس سے برآمد ہونے والی اشیاء کی تصاویر جاری کر دی ہیں جن میں ڈائری پستول اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔بھارتی پائلٹ سے مخلتف دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ ایک نقشہ بھی شامل ہے جس کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔جب کہ زخمی پائلٹس کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے دو طیارے تباہ کر دئیے ہیں جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاکستان کی زمینی فورسز نے زندہ بچ جانے والے بھارتی پائلٹس کو حراست میں لے لیا ۔ ہم نے ان کے ساتھ ایک مہذب ملک کی طرح سلوک کیا ۔ ان میں سےایک پائلٹ زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جس کا پورا خیال رکھا جائے گا۔
واضح رہے پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والےبھارتی پائلٹس کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہو گئے جبکہ مجموعی طور پر تین پائلٹس کو پاک فوج نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار پائلٹس میں سے ایک پائلٹ زخمی تھا جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمی بھارتی پائلٹ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں۔
میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں۔میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے۔ میرا سروس نمبر 27981 ہے ۔ میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ نے ویڈیو پیغام میں آئی ایم سوری بھی کہا ۔ بھارتیپائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے آج جو بھی کارروائی کی وہ اپنے دفاع میں کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج صبح سے لائن آف کنٹرول پرکچھ سرگرمیاں جاری تھیں۔ چونکہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اسی لیے پاکستان نے ان کے طیاروں کو تباہ کیا۔
Comments