top of page

بھارت کے ساتھ تناﺅسے افغان امن کی کوششوں پر اثرات پڑسکتے ہیں.پاکستان

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Mar 5, 2019
  • 2 min read

کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر برصغیر میں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے. ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ہماری ساری توجہ مشرقی سرحد پر لگا دیتی ہے‘ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی چاہتا ہے‘ بھارت کے ساتھ تناﺅسے افغان امن کی کوششوں پر اثرات پڑسکتے ہیں. امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع ترمفاد میں نہیں ہے جبکہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر برصغیر میں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے.

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تناﺅ سے افغان امن کے لئے کوششوں پر غیر دانستہ اثرات پر سکتے ہیں جبکہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی دیکھنا چاہتا ہے. ملیحہ لودھی نے کہاکہ بھارتی قیادت پاکستان کی امن کی پیشکش کا جواب دینے میں ناکام ہوگئی ہے. ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع تر مفاد میں نہیں ہے،مسئلہ کشمیر70سال سے موجود ہے،اس پر نظر ڈالنا ہوگا،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں،پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی دیکھنا چاہتا ہے.

 ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے‘ پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع ترمفاد میں نہیں ہے. دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے ایک امریکی تھنک ٹینک کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بغیرثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگایا جب کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے.

پاکستانی سفیر کہا کہ بغیرثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگایا، بھارت ثبوت دے توپاکستان اقدام اٹھائے گا جب کہ پاک بھارت کشیدگی طالبان مذاکرات پراثرانداز ہوسکتی ہے، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں امن کے حوالے سے امریکا کامیاب ہو. پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے جب کہ وزیراعظم عمران خان کشیدگی کے باوجود بات چیت کا پیغام دے رہے ہیں.

コメント


bottom of page