بھارت نے حملے کا سوچا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا،وزیر اعظم عمران خان کا نشریاتی خطاب
- News Ent
- Feb 19, 2019
- 2 min read

اسلام آباد ۔ 19 فروری: وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر بھارت نے حملے کا سوچا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا، جنگ شروع کی گئی تو بات کدھر تک جائے گی، یہ اﷲ ہی جانتا ہے، بھارت کو پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کرتے ہیں، بھارت کے پاس پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد ہیں تو ہمیں فراہم کرے، ہم کارروائی کریں گے۔ نئے پاکستان میں نئی سوچ ہے، یہ بات ہمارے اپنے مفاد میں ہے کہ نہ تو ہماری سرزمین سے باہر جا کر کوئی دہشت گردی کرے اور نہ ہی پاکستان آ کر کوئی دہشت گردی کرے، افغانستان کی طرح کشمیر کا مسئلہ بھی بات چیت سے ہی حل ہوگا۔ بھارت سوچے کہ کشمیری نوجوانوں میں موت کا خوف کیوں ختم ہو گیا ہے۔ پلوامہ کے واقعہ کے حوالے سے منگل کو قوم سے نشریاتی خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں چند روز قبل ایک واقعہ ہوا، اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی وقت اس پر ردعمل کا اظہار کرنا چاہتا تھا کیونکہ پاکستان پر الزام لگایا گیا تھا لیکن سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا کہ ابھی جواب نہ دیا جائے تاکہ سعودی ولی عہد کے دورہ سے توجہ نہ ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ جب ولی عہد واپس گئے تو میں بھارتی حکومت کو جواب دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر بغیر شواہد کے الزام لگا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح کے واقعہ میں ملوث ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، سعودی ولی عہد کے دورہ کے موقع پر کوئی احمق ہی دورہ کو سبوتاژ کرنے کے لئے اس طرح کا واقعہ کرے گ
Comments