بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل 13 فروری کو نیپئر میں کھیلا جائے گا
- News Ent
- Feb 12, 2019
- 1 min read

ڈھاکہ 12 فروری2019 بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل 13 فروری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 13 فروری کو ون ڈے میچ سے کریگی۔
شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 20 فروری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 28 فروری سے 4 مارچ تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
Comments