برازیل، فٹبال کلب میں آتشزدگی، 10 کھلاڑی ہلاک
- News Ent
- Feb 9, 2019
- 1 min read

برازیل کےشہرریوڈی جینرومیں فٹبال کلب کےٹریننگ سینٹرمیں آگ لگنے سے دس کھلاڑی ہلاک ہوگئے،تین نوجوان فٹ بالر زخمی جبکہ ایک کھلاڑی کی حالت تشویش ناک ہے۔
آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے وا لے کھلاڑیوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
آگ فٹبال کلب کے احاطے میں موجود عمارت میں اس وقت لگی تھی جب کھلاڑی ٹریننگ میں مسروف تھے۔
حکام کے مطابق آگ پر قابو پا کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Kommentare