بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی فلم ‘کبیر سنگھ‘ رواں برس ریلیز کی جائیگی
News Ent
Jan 26, 2019
1 min read
ممبئی 26 جنوری2019ء) بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی فلم ‘کبیر سنگھ‘ رواں برس ریلیز کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہد کپور آج کل اپنی نئی فلم‘کبیر سنگھ ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر میں کیا گیا تھا۔
کبیر سنگھ بھارتی تیلگو فلم ’ارجن ریڈی کا ری میک‘ ہے ۔فلم کی کہانی ایک ایسے سرجن کے گرد گھوم رہی ہے جس کی محبوبا کسی اور سے شادی کرلیتی ہے جس کے بعد سرجن بہت سے مسائل کا شکار بن جاتا ہے۔فلم میں ’کبیر سنگھ’ کا کردار شاہد کپور ادا کررہے ہیں۔ بالی ووڈفلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائیگی۔
Comments