اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
- News Ent
- Feb 20, 2019
- 1 min read

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی اور دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت کو پیش کش کی کہ اگر وہ تیار ہوں تو اقوام متحدہ ان کا تصفیہ کرانے کو تیار ہے۔اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان سے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں، سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔
پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرائے جبکہ سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے حملے رکوائیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل سے کہا کشمیر کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہونا چاہیے، بات چیت کے زریعے مسئلہ حل کیا جاسکتا، مطمئن ہوں کہ اقوام متحدہ میں اس معاملے پر ایک انڈرسٹینڈنگ ہے۔
Comments