top of page

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 20, 2019
  • 1 min read

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کی اکائی کےاسپیکرپرحملہ ناقابل قبول ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم بے نامی وزیراعظم کو بے وردی آمریت قائم نہیں کرنے دیں گے۔

یہ سندھ حکومت کو تحلیل کرنے کی غیر قانونی کوشش ہے۔ خود مختاراداروں کو سیاسی انجینئیرنگ کاحصہ نہیں بننا چاہئیے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نیب مقدمات کا سامنا کریں گے اور نیب کا مقابلہ بھی کریں گے ، اگر مجھے جیل بھی جانا پڑا تو آپ سب کو معلوم ہی ہے کہ وہ شروع سے میرا دوسرا گھر ہے ، بلاول بھی میرا اور اپنی ماں کا بیٹا ہے، اُن کو بھی یہ لوگ ڈرا رہے ہیں، ڈراؤ اُن کو جنہوں نے کبھی مشکل حالات نہ دیکھے ہوں۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی ہونی چاہئیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے بھی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نےکہاکہ آج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کو گرفتار کر لیا گیا ہے

Comentarios


bottom of page