top of page

اداکارہ جیہ پرادہ کا بھارتی سیاستدان پر تیزاب سے جلانے کا الزام

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 2, 2019
  • 1 min read

سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے الیکشن کے دوران نہ صرف مجھے ہراساں کیا بلکہ تیزاب سے جلانے کی کوشش بھی کی، انٹرویو

ممبئی (02 فروری2019ء) بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیہ پرادہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے رہنماء اعظم خان نے انہیں تیزاب سے جلانے کی کوشش کی تھی۔ایک انٹرویو میں اپنے ماضی کے چند خوفناک حادثوں اور اپنے اور سیاستدان امر سنگھ کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

جیہ پرادہ نے کہا کہ مردوں کی اس دنیا میں ایک خاتون کا سیاست میں آنا کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا، امر سنگھ نے ہر طرح کے حالات میں میری حمایت کی ہے، وہ میرے ’گاڈ فادر‘ہیں، لوگوں کا تو کام ہے باتیں بنانا لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔جیہ پرادہ نے کہا کہ بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے الیکشن کے دوران نا صرف مجھے ہراساں کیا بلکہ مجھے تیزاب سے جلانے کی کوشش کی، تیزاب سے جلانے کا مطلب تھا کہ میری زندگی کو خطرہ تھا مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اگلے دن کا سورج بھی دیکھ سکوں گی یا نہیں۔

コメント


bottom of page