top of page

Home Sports News شعیب ملک بڑے ٹی ٹونٹی ریکارڈ سے صرف 9 رنز دور رہ گئے شعیب ملک بڑے ٹی ٹونٹی ریکارڈ س

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 8, 2019
  • 1 min read

لاہور(7فروری2019ء) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے شعیب ملک اہم ورلڈ ریکارڈسے صرف 9 رن کی دوری پر رہ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں 36سالہ شعیب ملک نے رنز کے معاملے میں بھارتی اوپنر روہت شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شعیب ملک نے 18 رنز کی اننگ کھیلی جس کے بعد شعیب ملک کے نام انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2263 رن ہوگئے ہیں اور انہوں نے بھارتی ٹیم کے اوپننگ بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، روہت شرما کے نام 2238 رن ہیں۔

شعیب ملک نے 111 میچوں کی 104 اننگز میں 30.58 کی اوسط سے 2263 رن بنائے ہیں جن میں7نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ روہت شرما نے اب تک 91 میچوں کی 83 اننگز میں 32.43 کی اوسط سے 2238 رن بنائے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ پر نیوزی لینڈ کے اوپنرمارٹن گپٹل ہیں جن کے 76 میچوں کی 74 اننگز میں 2272 رنز ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2167رنز سکور کرکے چوتھے اور سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم 2140رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

Comments


bottom of page