top of page

پی ایس ایل سے قبل شعیب اختر کی کرکٹ میں واپسی کے اعلان پر وسیم اکرم اور محمد عامر بھی میدان میں آگئے

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 15, 2019
  • 1 min read

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پی ایس ایل کے میگا ایونٹ کے انعقاد سے چند دن قبل کرکٹ میں دوبارہ واپسی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا ۔اس تہلکہ خیز اعلان پر وسیم اکرم بھی حیران رہ گئے .


تفصیل کے مطابق چند دن قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا تھا کہ آج کل کے بچوں کو لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے اور ان کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں ،توبچوں میں واپس آرہا ہوں اور میں اب تمہیں دکھاوں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے۔میں بھی اب لیگ کھیلوں گا اور تمہیں بتا دوں گا کہ تیزی ہوتی کیا چیز ہے۔اب تم بچ کر رہنا

راولپنڈی ایکسپریس کے اس اعلان نے کرکٹ کے حلقوں میں کھلبلی مچا دی جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ”شیبی،کیا یہ واقعی ہورہا ہے ؟تم واپس آرہے ہو؟آج کل کے بچے تمہاری تیزی استعمال کر سکتے ہیں“



ادھر قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا کہ ”سر آپ کی تیزی ہم سب بہت یاد کرتے ہیں ،ہمیں آپ کی ضرورت ہے ،آجائیں اور چھا جائیں “



Comments


bottom of page