top of page

پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار انتہائی اہم ہے،سعودی وزیر تجارت

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 18, 2019
  • 2 min read

اسلام آباد ۔ 18 فروری: سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے، پاک سعودی دو طرفہ تعلقات نئی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار انتہائی اہم ہے،ہم اس طرح کے کردار کی امید ہر لیڈر سے کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں۔ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم بہت کم ہے اور اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات نئی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں حکومتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے مل کر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاک سعودی بزنس کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے ہم حل طلب مسائل کی فہرست مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح با آسانی مسائل کے جلد حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سماجی، معاشی اور باہمی تعلقات کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ ماجد عبداللہ نے کہا کہ پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار انتہائی اہم ہے اور ہم اس طرح کے کردار کی امید ہر لیڈر سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو پر امن اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں ہر ممکنہ کوشش کرے گا۔ سعودی وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں اور ہم مخلصانہ تعلقات پر عمران خان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے اور سعودی عرب اور پاکستان درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹ سکتے ہیں۔


Commentaires


bottom of page