top of page

وارننگ دی تھی پاکستان جواب ضرور دے گا‘ میلی آنکھ سے دیکھیں گے توجواب دینے کاحق ہے. شاہ محمود قریشی

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 27, 2019
  • 2 min read

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناﺅپر تشویش کا اظہار‘امریکی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تنبیہ کی تھی پاکستان جواب ضرور دےگا ، بھارت نے اپنی جارحیت سے کشیدگی بڑھائی بھرپورجواب دیں گے، بھارت سن لویہ ایک نیاپاکستان ایک نیاجذبہ اورولولہ ہے. نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل بھی کہاتھاپاکستان جواب ضروردےگا، پاکستان کی طرف جومیلی آنکھ سے دیکھے گاتوجواب دینے کاحق ہے.

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پرحملہ کیا،دفاع کاحق رکھتے ہیں، ہم نے بھارت سے تعاون،مذاکرات اورامن کی بات کی تھی، بھارت نے اپنی جارحیت سے کشیدگی بڑھائی بھرپورجواب دیں گے.

وزیر خارجہ نے کہا بھارت سن لویہ ایک نیاپاکستان ایک نیاجذبہ اورولولہ ہے، آج پاکستان کاپارلیمان،بچہ بچہ پاک فوج اورمظلوم کشمیریوں کیساتھ ہے، آج بھی امن،تعاون کی بات کرتے ہیں،بھارتی کواپنی جارحیت پرنظرثانی کرنی چاہیے، پاکستان میں آج بھی وہ ہی جذبہ ہے جو 1965 میں تھا.

انہوں نے کہا کہ عالمی قائدین کوبھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیاہے، ترک وزیرخارجہ نے آج صبح یکجہتی کے لئے فون کیاان کوصورتحال سے آگاہ کیا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کاخصوصی اجلاس ہونے جارہاہے ، جس میں مستقبل کالائحہ عمل این سی سی اجلاس کے بعدمرتب کیاجائے گا. شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کل ایک جوائنٹ سیشن اجلاس میں پوری قوم یک زبان ہوکربات کریگی، عوام توقع لگائے ہوئے ہے پوری قوم ایک پرچم تلے نعرہ تکبیراللہ اکبرکانعرہ لگائے، بھارت کی جانب سے کھلم کھلاجارحیت کی گئی،پاکستان جواب دینے کاحق رکھتاہے.

دوسری جانب امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناﺅپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے تناو¿ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے. جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل سے کام لیتے ہوئے اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات کر کے سیکورٹی پارٹنرشپ اور خطے میں امن اور سیکورٹی کے قیام کے مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا. مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی رابطہ کر کے اس بات پر زور دیا کہ فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کو کم کرنے کو ترجیح دی جائے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل مزاجی سے کام لیں اور کسی بھی قیمت پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں. مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ پر براہ راست رابطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں. دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے مائیک پومپیو سے کہا کہ بھارتی جارحیت کی مذمت کی ضرورت ہے اور امید ظاہر کی کہ اس صورتحال میں امریکا اہم کردار ادا کرے گا. وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے پومپیو سے گفتگو میں واضح کیا کہ بھارتی جارحیت سے افغانستان میں امن کے قیام کی مشترکہ کوششوں کو نقصان پہنچے گا.

Comments


bottom of page