ماہرہ خان پاکستان سپر لیگ سیزن فور کیلئے پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ماہرہ خان کو ایک بار پھر
- News Ent
- Feb 2, 2019
- 1 min read

اسلام آباد ( 02 فروری2019ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزپشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فور کیلئے بھی ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے زریعے ماہرہ خان کو زلمی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ماہرہ خان پشاور زلمی کی بڑی سپورٹرز میں سے ایک ہیں اور پی ایس ایل تھری میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور دبئی میں ہونیوالے میچز اور کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں پشاورزلمی کی سپورٹ کے لیے موجود تھیں۔
Comments