top of page

صدرمملکت نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے دستاویزات پردستخط پر سعودی عرب کا شکریہ

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 19, 2019
  • 1 min read

اسلام آباد ۔ 19 فروری : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پیکج اورمفاہمت کی دستاویزات پردستخط پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلق اوردوستی قلبی اورانمول ہے، سعودی عرب ایک ایسے وقت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آگے بڑھا ہے جب ہمیں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، صنعتی شعبہ، گوادر میں ریفائنری پراجیکٹ، معدنیات، سیاحت، مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبے ہیں جہاں سعودی عرب سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرسکتا ہے، دنیا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030ء کے تحت مملکت میں اصلاحات کے عمل کو دلچسپی سے دیکھ رہی ہے، پاکستان کے چین اورسعودی عرب سے تعلقات کاروباری نہیں بلکہ دوستی کے رشتے ہیں، پاکستان کے تمام ادارے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف حکومتی وژن کے مطابق صف آراء ہیں۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے اخبار عرب نیوز کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

Yorumlar


bottom of page