top of page

سعودی ولی عہد نے بھارت پہنچنے پر حقیقی معنوں میں پاکستانی سفیر ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا

  • Writer: News Ent
    News Ent
  • Feb 20, 2019
  • 2 min read

نئی دہلی ائیرپورٹ پہنچنے پر مودی نے استقبال کیا، تاہم محمد بن سلمان کی جانب سے زیادہ گرم جوشی دکھانے سے گریز کیا گیا

نئی دہلی (تازہ ترین۔19 فروری2019ء) سعودی ولی عہد نے بھارت پہنچنے پر حقیقی معنوں میں پاکستانی سفیر ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا، نئی دہلی ائیرپورٹ پہنچنے پر مودی نے استقبال کیا، تاہم محمد بن سلمان کی جانب سے زیادہ گرم جوشی دکھانے سے گریز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی محمد بن سلمان مختصر دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے۔ اس موقع پر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ بھارتیوزیراعظم مودی کی جانب سے سعودی ولی عہد کا گرم جوشی سے استقبال کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم اس موقع پر سعودی ولی عہد کے ردعمل نے مودی اور پوری بھارتی سرکار پر سکتہ طاری کر دیا۔

بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے گرم جوشی سے استقبال کرنے کے باوجود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کچھ زیادہ گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مودی اور دیگر بھارتی رہنماوں کے ساتھ کچھ زیادہ پرتکلف نہیں ہوئے۔ جبکہ اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جبپاکستان آئے تھے، تب ائیرپورٹ پر اترتے ہی انہوں نے نہایت گرمجوشی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان سے بغل گیر ہوگئے تھے، جبکہ اس دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خوش گپیاں بھی لگاتے رہے۔

تاہم دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھارت پہنچنے پر ایسی گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ سعودی ولی عہد کے ایسے عمل نے پوری بھارتی قوم کو سکتے میں مبتلا کر دیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا سفیر ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا ہے۔

Comments


bottom of page